ریلوے آپریشن بدستور تاخیر کا شکار 2 ٹرینوں کے انجن فیل
4 ٹرینوں کی روانگی منسوخ ، بعض سیکشنوں پر دو دوٹرینوں کو ایک بنا کر چلایا گیا
4 ٹرینوں کی روانگی منسوخ ، بعض سیکشنوں پر دو دوٹرینوں کو ایک بنا کر چلایا گیا۔ فائل فوٹو
ISLAMABAD:
ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا ۔ ریلوے حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے ٹرین آپریشن روزبروز خراب ہوتا جا رہا ہے ۔ لاہور، فیصل آباد ، کوئٹہ ،کراچی اور پشاور سیکشن پر چلنے والی ریل گاڑیاں 7 گھنٹوںکی تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچ رہی ہیں جبکہ برانچ لائنوں پر چلنے والی چار ٹرینوںکومنسوخ کر دیا گیا ۔
انجنوںکی کمی کی وجہ سے بعض سیکشنوں میں دو دو ٹرینوں کو ایک ٹرین بنا کر چلایا جا رہا ہے ۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروںکوکافی پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔آن لائن کے مطابق سرگودھاسے کراچی جانیوالی ملت ایکسپریس کاٹوبہ ٹیک سنگھ ریلو ے اسٹیشن پر انجن فیل ہو گیا جسکے باعث ٹرین 3 گھنٹے تک ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی ۔ اس صورتحال کیخلاف ٹرین کے مسافروں نے زبردست احتجاج کیا ۔ سرگودہا سے کندیاں جانے والی ٹرین قائدآباد سے6 کلومیٹر کے فاصلے پر نورپور موڑ کے قریب انجن فیل ہونے سے بند ہو گئی۔