مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری

ترجیحی لسٹ کی بنیاد پر مخصوص نشستوں پر امیدوار منتخب کیے جائیں گے.

ترجیحی لسٹ کی بنیاد پر مخصوص نشستوں پر امیدوار منتخب کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

سندھ میں سیاسی جماعتوں نے الیکشن2013 کیلیے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلیے امیدواروں کی ترجیحی لسٹ صوبائی الیکشن کمیشن کو جاری کردی۔

آئندہ انتخابات میں جنرل سیٹوں پر جیتنے کے بعد ایک فارمولے کے تحت سیاسی جماعتوں کی اس ترجیحی لسٹ کی بنیاد پر مخصوص نشستوں پر امیدوار منتخب کیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیاسی ومذہبی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کیلیے اپنے امیدواروں کی ترجیحی لسٹ صوبائی الیکشن کمیشن کو فراہم کردی،پیپلزپارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلیے قومی اسمبلی کیلیے16امیدواروں کو ترجیحی لسٹ میں شامل کیا ہے۔




جس میں فریال تالپور،عذرافضل پیچھو،شگفتہ جمانی،نفیسہ شاہ،شازیہ مری ودیگر، صوبائی اسمبلی کے14امیدواروں میں شگفتہ جمانی،شہلارضا،شرمیلافاروقی ودیگر جبکہ اقلیتی نشستوں پر صوبائی اسمبلی کے لیے لال چندعکرانی،غانیو، آلائیس گیان چندعسرانی،مکیش کمارچاولہ ودیگر کے نام ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے قومی وصوبائی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لیے41نام پیش کیے جبکہ صوبائی اسمبلی کیلیے 10نام پیش کیے گئے ہیں۔

ایم کیوایم کی جانب سے قومی اسمبلی کیلیے کشور زہرا، خوش بخت شجاعت، نگہت شکیل ودیگر ، صوبائی اسمبلی کیلیے سمیتا افضل سید، بلقیس مختار، ہیر سو ہو،عائشہ آفتاب ودیگر ترجیحی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں،
Load Next Story