امریکا اوربھارت میں خشک سالی غذائی اجناس مہنگی ہوگئیں
ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک زراعت میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں، ماہرین کا انتباہ

لاہور:
امریکا اور بھارت میں خشک سالی کی وجہ سے غذائی اجناس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ بعض ماہرین نے ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کو انتباہ کیاہے کہ وہ زراعت میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں۔
اور ایسے میں جب پیش گوئی یہ ہے کہ عالمی آبادی 2050 تک 9، ارب تک پہنچ جائے گی، ساری دنیا میں خوراک کی کافی مقدار اگانے پر توجہ مرکوز ہے۔ غذائی ماہرین کا تخمینہ ہے، کہ اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے غذائی پیداوار میں 70 فی صد کی حد تک اضافہ کرنا ضروری ہوگا۔
برطانیہ میں یونیورسٹیوں کے ایک نیٹ ورک نے ایک نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگلے دس سال میں ایشا کے وسیع علاقوں کو شدید خشک سالی کے طویل دوروں کا سامنا رہے گا۔ جو علاقے خاص طور پر متاثر ہونگے، ان میں شمالی چین، ہندوستان، افغانستان، منگولیا اور پاکستان شامل ہیں، جب کہ باقی ماندہ ایشائی ممالک میں طویل مون سون اورسخت بارش کا غالب امکان ہے۔