کھوسہ نے 15رکنی کابینہ کاانتخاب کرلیاآج حلف اٹھائے گی

صدرنگراں وزراء سے حلف لیں گے،عارف نظامی،ثانیہ نشتر،عبدالمالک کاسی شامل

صدرنگراں وزراء سے حلف لیں گے،عارف نظامی،ثانیہ نشتر،عبدالمالک کاسی شامل فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے اپنی کابینہ کا انتخاب کر لیا، 15 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی ، صدر آصف علی زرداری نگراں وزراء سے حلف لیں گے۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق نگران وفاقی کابینہ میں چاروں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔




نگران وزراء میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کے علاوہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، عبدالمالک کاسی ، میر حسن ڈومکی، ڈاکٹر مشتاق خان ، مصدق ملک ، سہیل وجاہت صدیقی، ملک حبیب ، احمر بلال صوفی، مقبول رحمت اللہ ،اسداللہ مندوخیل، فیروز جمال شاہ کاکا خیل، ڈاکٹر یونس سومرو ، شہزادہ جمال اور شہزادہ احسن اشرف شیخ شامل ہوں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story