ہتھیاروں کی اسمگلنگبلیک واٹر75ملین ڈالرجرمانہ دینے پرمتفق

اب ژی سروسز42ملین ڈالرکے طے پانے والے سمجھوتے سے اضافی طورپرجرمانہ اداکریگی

اب ژی سروسز42ملین ڈالرکے طے پانے والے سمجھوتے سے اضافی طورپرجرمانہ اداکریگی۔ فوٹو فائل

ماضی میں بلیک واٹرکے نام سے جانی جانیوالی سیکیورٹی کمپنی نے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ضمن میں امریکامیں کارروائی سے بچنے کیلیے7.5ملین ڈالر جرمانہ اداکرنے پراتفاق کیا ہے۔محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہاکہ کمپنی جس کااب نام اکیڈمی ہے ہتھیاروں کے برآمد پرکنٹرول کے قانون کی خلاف ورزی پرمحکمہ خارجہ سے 42 ملین ڈالرکے طے پانے والے سمجھوتے سے اضافی طورپریہ جرمانہ اداکریگی۔


پراسیکیوٹرتھامس واکرکے مطابق کمپنی، جسے ماضی میں بلیک واٹراوراب اسے ژی سروسزکے نام سے جانا جاتا ہے نے 5 سال کے دوران کئی اداروںکی طرف سے تحقیقات کے بعدبعض حقائق کااعتراف کیا ہے۔

اسے عراق اورسوڈان میں بغیر لائسنس غیرملکی افراد کو تربیت دینے اورآتشیں اسلحے سے متعلق عراق اور سوڈان میں قانون کی خلاف ورزی پرفارن کرپٹ پریکٹسزایکٹ کے تحت الزامات کابھی سامناہے۔بلیک واٹراس وقت بدنام ہوئی جب امریکی سفارتی قافلے کی حفاظت پرمامور اس کے 5 محافظوں نے بغدادمیں فائرنگ کردی،جس سے 14 عراقی شہری ہلاک ہوئے،واقعے سے عراقی عوام میں غم وغصہ بڑھ گیا۔
Load Next Story