برازیلین فٹبالر نیمار 8 ہفتوں کیلیے کھیل سے آؤٹ ہوگئے
نیمار کو یہ چوٹ گزشتہ دنوں مارسیلی سے لیگ میچ میں پیش آئی تھی، والد
نیمار کو یہ چوٹ گزشتہ دنوں مارسیلی سے لیگ میچ میں پیش آئی تھی، والد۔ فوٹو : اے ایف پی
فرنچ فٹبال کلب سے وابستہ برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار ٹخنے میں موچ کے باعث آئندہ 6 سے 8 ہفتوں کیلیے دنیائے فٹبال سے دور چلے گئے ہیں۔
نیمار کے والد نے میڈیا بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نیمار کو یہ چوٹ گزشتہ دنوں مارسیلی سے لیگ میچ میں پیش آئی تھی، اس خبر کے بعد ان کی اب 6 مارچ کو یوئیفا لیگ میچ میں رئیل میڈرڈ کیخلاف شرکت ممکن نہیں رہی ہے۔
برازیلین فٹبالر کے والد کامزید کہنا تھا کہ متاثرہ ٹخنے کی سرجری کرانے یا نہ کرانے کی بابت ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، مارسیلی سے میچ میں حریف پلیئرسے گیند چھیننے کی کوشش میں ٹخنہ اتنا شدید متاثر ہوا تھا کہ انھیں اسٹریچر پر ڈال کر میدان سے باہر لانا پڑا تھا۔
نیمار سینئر نے مزید کہا کہ نیمار اب نہ صرف رئیل میڈرڈ کے میچ بلکہ فرنچ لیگ کے بھی دیگر میچز میں پی ایس جی کو دستیاب نہیں رہیں گے، انھیں انجری سے نجات پانے کیلیے اب 6 سے 8 ہفتے درکار ہوں گے۔