ن لیگ کا رویہ نامناسب ہے ہمیں ایک بھی ٹکٹ نہیں دیا کشمالہ

شکوہ قیادت سے کریں، عابدشیر، ن لیگ تنہا ہوگئی، فواد چوہدری‘ ٹودی پوائنٹ میں گفتگو

مشرف نے پاکستانیوں کو بیچا، فوزیہ صدیقی، یہ عافیہ کے نام پر پیسہ کما رہی ہیں، آسیہ اسحاق فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم مکمل نہیں ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کشمالہ طارق کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ہماری قیادت سے بات کریں۔ پی پی رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ ن لیگ اس وقت تنہا ہے، کوئی بڑی جماعت ان کے ساتھ نہیں اور ہم خیال کے ساتھ انھوں نے جو کیا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، یہ پہلے بھی اپنے ساتھیوں سے وعدہ خلافی کرچکے ہیں۔

ق لیگ ہم خیال گروپ کی رہنما کشمالہ طارق نے کہاکہ ہم نے ن لیگ سے30 ٹکٹوں کا معاہدہ کیا لیکن پھر یہ 12 ٹکٹ ہوگئے اور اب اگر یہ2 رہ جائیں گی تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔تمام پراسیس مکمل ہوچکا ہے اور ہماری پارٹی کو ایک بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ ن لیگ کا رویہ نامناسب ہے، ہم نے ان کی طرف اس وقت ہاتھ بڑھایا تھا جب سارے لوگ پی ٹی آئی میں جارہے تھے۔




عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ میں این اے250 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہی ہوں، الیکشن لڑنے کا مقصد صرف سابق ڈکٹیٹر کو چیلنج کرنا ہے ، پرویز مشرف نے پاکستانیوں کو فروخت کیا اور پھر اپنی کتاب میں فخر سے اعتراف کیا۔ عافیہ صدیقی پاکستانی شہری ہیں، ان کے پاس گرین کارڈ نہیں تھا، عافیہ بریگیڈ کی خبر اخبار میں پڑھی۔

اے پی ایم ایل کی ترجمان آسیہ اسحاق نے کہا کہ فوزیہ صدیقی اور ان کی والدہ عافیہ کے نام پرپیسہ کما اور سیاست کررہی ہیں۔ عافیہ کو بگرام سے پکڑا گیا، ان کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا اور امریکی قوانین کے مطابق ہی سزا دی گئی۔
Load Next Story