میر واعظ گھر میں نظر بند کشمیریوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے چیئر مین حریت کانفرنس

افضل گورو کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوپور جانے سے روکنے کے لیے میر واعظ کو دوبارہ نظربند کیا گیا۔

افضل گورو کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوپور جانے سے روکنے کے لیے میر واعظ کو دوبارہ نظربند کیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو سوپور جانے سے روکنے کیلیے گھر میں نظربند کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ کو گزشتہ جمعرات کو تقریبا ً ڈیڑھ ماہ تک گھر میں نظربند رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ قابض انتظامیہ نے حریت چیئرمین کو کشمیری رہنما محمد افضل گورو جنہیں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سوپور جانے سے روکنے کیلیے دوبارہ گھر میں نظربند کر دیا۔ ادھر حریت چیئرمین نے گھر میں نظربندی کے دوران جاری ہونے والے ایک بیان میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور انہیں جیلوں میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ نظربند رکھنے پر شدید ردعمل ظاہرکیا ہے۔




 

انھوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ حریت رہنمائوں و کارکنوں کومسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی مظالم کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو شہید محمد افضل گورو کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سوپور جانے سے روکنے اور صرف 4دن کے وقفے کے بعد دوبارہ گھر میں نظربند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
Load Next Story