جنوبی کوریا میں گرمی کی غیر معمولی لہر7 افراد ہلاک
786,512مرغیاں، 40,780بطخیں، 3ہزارتیتر اوردیگرجانوربھی دم توڑگئے

جنوبی کوریا میں گرمی کی غیرمعمولی لہر نے 7 افراد اور 830,000 مرغیوں اور دیگر جانوروں کی جان لے لی۔ غیر معمولی گرمی نے انسان اور حیوانوں دونوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وزارت زراعت نے بدھ کو بتایا کہ 20جولائی سے اب تک 786,512 مرغیاں ' 40,780بطخیں ' 3000تیتر، بٹیر ' 336 سور اور 5گائیں ہلاک ہو چکی ہیں ۔
وزارت صحت نے بتایا کہ جون اور جولائی میں سخت گرمی کے باعث کھیتوں میں کام کرنے والے بڑی عمر کے 7افراد ہلاک ہوگئے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ بارہ دن سے درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ چلا آرہا ہے۔ ملک میں بجلی کے پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں بجلی کے ذخیرہ میں خاطر خواہ کمی کے بعد بجلی کمپنی نے عوام کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بجلی کی غیر ضروری اشیاء کا استعمال بند کردیں ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ سے ملک میں موسم میں بہتری کی امید ہے۔