عالمی ثالث عدالت کل کشن گنگا کیس کی سماعت کریگی

عالمی عدالت نے حکم امتناع کے ذریعے بھارت کو منصوبے پر کا م سے روک رکھا ہے

عالمی عدالت نے حکم امتناع کے ذریعے بھارت کو منصوبے پر کا م سے روک رکھا ہے

عالمی ثالثی عدالت 10اگست (جمعے کو) کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں تعمیر کیے جانے والے کشن گنگا ہائیڈرو پاور منصوبے پرسماعت کرے گی۔


وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیے جانے والے 330 میگاواٹ ہائیڈل پاور منصوبے کے مقدمے کی سماعت ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہوگی۔ عالمی ثالثی عدالت کے جج اسٹیفن شوابلے کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے پاکستان کی درخواست پر حکم امتناع کے ذریعے بھارت کو کشن گنگا منصوبے کی تعمیر سے روک رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق 10اگست کو پاکستان اور بھارت کے وکلا اپنے حتمی دلائل مکمل کریں گے۔
Load Next Story