کیریبیئن لیگ میں شاہد آفریدی جمیکا تلاواز میں برقرار
شعیب ملک، سہیل تنویر، عماد وسیم ، وہاب ، جنید اور رومان رئیس کا انتخاب بھی ہوگیا۔
شعیب ملک اور سہیل تنویر اس سال بھی گیانا امیزون واریئرز کی جرسی زیب تن کریں گے۔ فوٹو: فائل
کیریبیئن پریمیئر لیگ 2018 کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا جب کہ شاہد آفریدی کو جمیکا تلاواز نے برقرار رکھا ہے۔
کیریبیئن لیگ میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، عماد وسیم، سہیل تنویر، وہاب ریاض، جنید خان اور رومان رئیس مختلف ٹیموں میں منتخب کرلیے گئے، کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے بارباڈوس ٹرائیڈینس سے معاہدہ کرلیا، شعیب ملک اور سہیل تنویر اس سال بھی گیانا امیزون واریئرز کی جرسی زیب تن کریں گے جبکہ آفریدی کو جمیکا تلاواز نے برقرار رکھا ہے، آندرے رسل بھی آفریدی کی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
کرس گیل سینٹ کٹس اینڈ نیواس پیٹریاٹس جبکہ ڈیوائن براوو نے ٹرائنباگو نائٹ رئیڈرز سے ناطہ جوڑے رکھا، فرنچائز ٹیموں میں برقرار رکھے جانیو الے پلیئر کو ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کا معاہدہ ملے گا۔
ایونٹ میں شامل ہر ٹیم کو 18 رکنی اسکواڈز منتخب کرنے کا حق تھا، ، ٹیموں نے 61 پلیئرز کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا جبکہ 47 کھلاڑیوں کو چناؤ ڈرافٹ سے ممکن ہوا، اس سیزن میں بڑے ٹرانسفر دیکھے گئے۔
کیرون پولارڈ نے ابتدائی چار سیزن جمیکا تلاواز کے ہمراہ کھیلے لیکن اب سینٹ لوشیا اسٹارز نے ان کی خدمات ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کے عوض حاصل کرلیں،مرکیو پلیئرز میں شامل شاہد آفریدی (جمیکا تلاواز )، شعیب ملک ( گیانا ایمیزون )، ایون لوئس ( سینٹ کٹس ) کرس لین ( ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز ) سے ٹیموں نے براہ راست بات چیت کرکے ٹیموں میں برقرار رکھ لیا،
نیپالی لیگ اسپنر سنیپ لیامچین کو پہلی بار سی پی ایل ڈرافٹ میں شامل کیاگیا ہے، انگلش تکون الیکس ہیلز، عادل رشید اور ٹائمل ملز نئے سیزن کیلیے ٹیموں سے معاہدے پانے میں ناکام رہے جس کی ایک بڑی وجہ انگلش ٹوئنٹی 20 سیزن کا سی پی ایل کی تاریخوں سے متصادم ہونا بھی ہوسکتا ہے۔
آسٹریلوی بیٹسمین ڈی آر شارٹ، سمنز، ہاشم آملا، گپٹل، روس ٹیلر، ڈیوڈ ملر اور کیمرون ڈیلپورٹ کے علاوہ پاکستانی پیسر رومان رئیس کو بھی مختلف ٹیموں نے چن لیا، رومان رئیس کو ڈرافٹ کے پانچویں راؤنڈ میں سینٹ لوشیا نے 70 ہزار ڈالر کے عوض اپنا بنالیا،لینڈل سیمنز کو سینٹ لوشیا اسٹارز نے حاصل کرلیا۔
ادھر 17 سالہ افغان اسپنر قیس احمد بھی7500 ڈالر کے عوض سینٹ لوشیا کا حصہ بنے، وہ اگرچہ ابھی تک سینئر ملکی ٹیم کا حصہ نہیں بنے ہیں لیکن انھوں نے رواں برس نیوزی لینڈ میں منعقدہ انڈر19ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس دی تھی جس میں کوارٹر فائنل میں میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف ان کی 33رنز کے عوض 4 وکٹوں کی پرفارمنس نمایاں تھی۔
پاکستانی پلیئرز وہاب ریاض اور جنید خان ( بارباڈوس ٹرائیڈینٹس )، سہیل تنویر، شعیب ملک( گیانا ایمیزون واریئرز)، شاہد آفریدی، عماد وسیم ( جمیکا تلاواز )اور رومان رئیس(سینٹ لوشیا اسٹارز ) منتخب ہوئے ہیں۔