گوادر بندرگاہ چین کا خطرناک اسٹریٹجک اقدام ہے بھارت
ایران کی چابہار بندرگاہ کمرشل انٹرپرائز ہے، دونوں پروجیکٹ میں واضح فرق ہے، سابق وزیر
چین خطے میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کیلیے کوشاں ہے، نئی دہلی میں منیش تیواڑی کاخطاب۔ فوٹو: فائل
بھارت نے کہاہے کہ گوادر بندرگاہ چین کا ایک خطرناک اسٹرٹیجک اقدام ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی وزیر مملکت منیش تیواڑی نے کہاہے کہ ایک چیز جو ہمیں واضح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ایران میں چابہار بندرگاہ ایک کمرشل انٹرپرائز ہے جبکہ گوادر بندرگاہ چین کا ایک خطرناک اسٹرٹیجک اقدام ہے، اس لحاظ سے ان دونوں پروجیکٹ میں واضح فرق ہے۔
منیش تیواڑی نے کہا کہ چین ایسے اقدامات کے ذریعے خطے میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے امریکا کو بھی خطے میں کچھ مشکل انتخابات کرنا ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت بھی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہوئے حالات کے مطابق اقدامات کے لیے سرگرم ہے۔