مسجد نبوی کے صحن میں10 ہزار نئے قالین بچھا دیے گئے
قالین ہرسال تبدیل کیے جاتے ہیں، یہ کام رمضان المبارک میں کیا جاتا ہے، عبدالعزیز المرعش
قالین ہرسال تبدیل کیے جاتے ہیں، یہ کام رمضان المبارک میں کیا جاتا ہے، عبدالعزیز المرعش۔ فوٹو فائل
سعودی عرب کی حکومت نے مسجد نبوی میں گراں قیمت قالین بچھانے کی قدیم روایت برقرار رکھی ہوئی ہے، حال ہی میں حرم ثانی میں10ہزار بیش قیمت قالین بچھائے گئے ہیں۔
بدھ کو مسجد نبوی کی دیکھ بھال سے متعلق خصوصی کمیٹی کے ڈائریکٹر عبدالعزیز المرعش نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد نبوی کے اندورنی ہال اور صحنوں میں 10 ہزار نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال مسجد نبوی کے قالین تبدیل کرتے ہیں اور یہ کام رمضان المبارک میں کیا جاتا ہے تاکہ مسجد کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک و صاف رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں بارشوں، ریتلے طوفانوں اشیائے خوردونوش کے ٹکڑوں کے گرنے کی وجہ سے ہر سال قالینوں کی باقاعدہ تبدیلی کی جاتی ہے۔