لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں امپائرنگ کے معیار پر سوال اٹھا دیا
فخر زمان ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کا ریویو چاہتے تھے، مگر امپائرز نے انھیں بتایا کہ کوئی ریویو باقی نہیں بچا، ثمین رانا۔ فوٹو : فائل
چیف آپریٹنگ آفیسر اور منیجر ثمین رانا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں فخر زمان اپنے خلاف ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کا ریویو چاہتے تھے، مگر امپائرز نے انھیں بتایا کہ کوئی ریویو باقی نہیں بچا کیونکہ وہ عمر اکمل نے استعمال کرلیا ہے، جب ان کو بتایا گیا کہ عمر اکمل کیخلاف چونکہ امپائر کال تھی اس لیے قوانین کے تحت ریویو واپس مل چکا تھا تاہم ہماری بات پر انھوں نے اس بات کا اقرار تو کیا مگر اس وقت تک فخر گراؤنڈ سے باہر جا چکے تھے۔
ثمین رانا نے پی سی بی سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔