چیمپئنز ٹرافی تیاریاں ‘ کیمپ میں بائونسی پچز بنانے کا فیصلہ
انگلینڈ کے موسمی حالات سے مماثلت کے پیش نظر ایبٹ آباد میں انعقاد کا امکان۔
انگلینڈ کے موسمی حالات سے مماثلت کے پیش نظر ایبٹ آباد میں انعقاد کا امکان. فوٹو: آئی سی سی
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کیلیے ایک ماہ طویل ٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد میں لگائے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان مصباح الحق کی تجویز پر پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پریکٹس کیلیے انگلینڈ جیسی پچز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، جو بائونسی اور گراسی ہوں گی، جنوبی افریقہ کے ٹور کے دوران پاکستان کو وہاں کی کنڈیشنز میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب چیمپئنز ٹرافی سے قبل میزبان انگلینڈ جیسی پچز پر قومی ٹیم تیاری کرے گی۔ پی سی بی کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ چیئرمین ذکا اشرف نے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ سے مشورے کے بعد کیمپ کیلیے خصوصی پچز تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مصباح الحق نے ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل آئرلینڈ و اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز کیلیے روانگی سے قبل ایک ماہ کا خصوصی ٹریننگ کیمپ لگانے کی تجویز دی تھی، ذکا اشرف نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے انگلینڈ جیسی پچز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، اس سے کھلاڑیوں کو 8 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے اچھی طرح تیار ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ سے سبق سیکھتے ہوئے بورڈ کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے ٹور کیلیے اچھی طرح تیار ہونے کا موقع فراہم کرنا چاہتا ہے۔