چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ کو کرس ٹریملٹ کی یاد آگئی
30رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیاگیا، عمدہ کارکردگی کے باوجود جیمز ٹیلر نظرانداز.
30رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیاگیا، عمدہ کارکردگی کے باوجود جیمز ٹیلر نظرانداز. فوٹو: رائٹرز/فائل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ کو پیسر کرس ٹریملٹ کی یاد آگئی۔
سرے سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر کو شوپیس ایونٹ کے لیے ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیاگیا،کمر کی دیرینہ تکلیف کے سبب جنوری 2012 سے ٹریملٹ نے کسی ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کی جبکہ گذشتہ برس جولائی میں انھوں نے اب تک کا اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا تھا، آسٹریلیا میں منعقدہ 2010-11 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ٹریملٹ کو ون ڈے ٹورنامنٹ میں اپنی فٹنس ثابت کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
نیشنل سلیکٹر جیوف ملر کے مطابق ہم نے اسکواڈ میں بیشتر ان پلیئرز کو شامل کیا ہے جو گذشتہ 12 ماہ میں انگلش سینئر ٹیم اور انگلینڈلائنز کے ساتھ ساتھ چلتے رہے ہیں، یہ تمام کھلاڑی ہمارے انگلینڈ پرفارمنس اسکواڈ میں شامل ہیں، ناٹنگھم شائر کے بیٹسمین جیمز ٹیلر جگہ نہیں بناپائے، اگرچہ انھوں نے گذشتہ برس جنوبی افریقہ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں شاندار پرفارمنس دی تھی، وہ انگلینڈ کی گذشتہ دو ٹیسٹ سیریز میں بھی موقع نہیں پاسکے تھے ، رواں برس کے اوائل میں ان کی زیرقیادت انگلینڈ لائنز نے آسٹریلیا ' اے ' کو 4-0 سے بھی مات دی تھی۔
آئی سی سی ایونٹ کیلیے اعلان کردہ انگلینڈ کے ابتدائی 30 پلیئرز کے نام یہ ہیں۔الیسٹرکک ( کپتان )، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، جونی بیئراسٹو، ای ین بیل، روی بوپارا، ٹم بریسنن، ڈینی برگز، جوز بٹلر، نک کامپٹن، جیڈ ڈیرن بیچ، اسٹیون فن، الیکس ہیلز، جیمز ہیرس، کریگ کیسویٹر، مائیکل لمب، اسٹورٹ میکر، ایون مورگن، گراہم اونینز، مونٹی پنیسر، سمت پٹیل، کیون پیٹرسن، میٹ پرائر، جوئے روٹ، گریم سوان، جیمز ٹریڈ ویل، کرس ٹریملٹ، جوناتھن ٹروٹ، کرس ووئکس اور لیوک رائٹ۔