ایشین انڈر 21 اسنوکر ماجد علی نے بھارتی حریف نتیش کو پچھاڑ دیا
کل ہانگ کانگ کے وان نان سے ٹکرائو ہوگا، حمزہ کا سفر آج شروع ہوگا.
کل ہانگ کانگ کے وان نان سے ٹکرائو ہوگا، حمزہ کا سفر آج شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل
پاکستان کے ماجد علی نے بھارتی حریف کو شکست دیکر 14ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ کے گروپ ' ڈی' میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں جاری چیمپئن شپ میںرائونڈ کے تیسرے میچ میں میں محمد ماجد علی نے نتیش مدن کوکوئی موقع دیے بغیر بآسانی 4-0سے زیر کرلیا، قبل ازیں انھوں نے تھائی لینڈ کے بونیارٹ کیٹیکل کو 4-1 سے ہرادیا تھا جبکہ ان کو افتتاحی میچ میں چین کے زو ہو یلنگ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ماجد علی پری کوارٹر فائنل میں اپنی راہ ہموار کرنے کے لیے جمعرات کو ہانگ کانگ کے وان نان سین مان کیخلاف میدان میں اتریں گے، جبکہ اسی روز ان کا ہانگ کانگ ہی کے لیونگ مان ہوئی سے بھی مقابلہ ہو گا،دوسری جانب چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے قومی چیمپئن حمزہ اکبر گروپ سی میں اپنا افتتاحی میچ بدھ کو میانمار کے کو ہیٹٹ کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اسی دن وہ اپنے مدمقابل بھارت کے ملکیت سنگھ کو زیر کرنے کی کوشش کریں گے۔