کراچیٹارگٹ کلنگ میں سیاسی کارکنوں سمیت6ہلاک

شیرشاہ اوراورنگی میں متحدہ کے2کارکن،قذافی چوک پرپی پی کاکورنگ امیدوارماراگیا

ملیراورکیماڑی میں2افرادنشانہ بنے،مغوی کوخانجی روڈ پر لاکر گولی ماردی گئی،3افرادزخمی۔ فوٹو: فائل

پولیس اوررینجرز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے بعدبھی شہرمیں امن نہ ہو سکا اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے دوران پی پی کے کورنگ انتخابی امیدوار،ایم کیوایم کے2کارکنوں سمیت 6 افراد ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے میں جناح روڈپرہیئر ڈریسرکی دکان پرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے35سالہ آصف ہلاک جبکہ 38 سالہ شارق زخمی ہوگیا،ہلاک و زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 132 کے کارکن ہیں جبکہ ہلاک ہونے والا سابق یونٹ انچارج بھی ہے۔اورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹر 7/Aمیں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 45 سالہ حفیظ اللہ کو ہلاک کردیا۔

مقتول متحدہ قومی موومنٹ کی میڈیکل ایڈ کمیٹی قطراسپتال کا عہدیدار اور قطر اسپتال میں ملازمت کرتا تھا ،واقعے کے وقت وہ اپنی موٹر سائیکل پر اسپتال جارہا تھاکہ موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔اورنگی ٹائون کے علاقے قذافی چوک کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے40سالہ عبدالرحمن عرف عدنان ہلاک ہوگیا،مقتول کاکسی سے پلاٹ کاتنازع چل رہاتھااورواقعہ اسی کاشاخسانہ ہے،مقتول پیپلزپارٹی کا سابق کارکن ہے اوروہ پلاٹ پرتعمیرات کرارہاتھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدرآصف خان نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا جانے والا عبد الرحمٰن پیپلز پارٹی PS-95 کا کورنگ امیدواراور3بچوں کا باپ تھا۔




عبد الرحمٰن منگل کو الیکشن کمیشن کے دفتر گیا تھا اور اسے 5 اپریل کو کاغذات کے اسکورٹنی کے لیے بلایا گیاتھا۔ملیرسٹی کے علاقے میں پان کے کیبن پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے کیبن کے مالک60سالہ اشرف حسین کوہلاک کردیا،مقتول جوہرآبادملیرسٹی کارہائشی تھا۔کیماڑی کے علاقے جیکسن میں فائرنگ سے40 سالہ ارشدمحمدہلاک ہوگیا،مقتول کا پلاٹ کاتنازع چل رہا تھاجس پر گزشتہ روزاس کے بھائی سے مخالف پارٹی کے ارکان کی تلخ کلامی ہوئی جس پر جب مقتول وہاں پہنچا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

محبت خانجی روڈسے18سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی،اسے نامعلوم ملزمان اغواکرکے موٹر سائیکل پربٹھا کرمحبت خانجی روڈپرلائے اورسرمیں ایک گولی مارکرہلاک کر دیا، مقتول بلوچ جینز اورسیاہ شرٹ پہنے ہوئے ہے۔بلدیہ ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایدھی ایمبولینس کا ڈرائیور25سالہ عدنان،پیپلز گرائونڈ ماڑی پور روڈ کے قریب 35 سالہ صابرجبکہ میٹروول میں 30 سالہ خیال گل زخمی ہوگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story