4 کنال کا بنگلہ 25 لاکھ کا ظاہر کرنے پر خواجہ آصف کی طلبی

خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں4 کنال اراضی پر واقع اپنے بنگلے کی قیمت25 لاکھ روپے ظاہر کی تھی

خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں4 کنال اراضی پر واقع اپنے بنگلے کی قیمت25 لاکھ روپے ظاہر کی تھی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سیالکوٹ میں اثاثوں کی کم قیمت ظاہر کرنے پر این اے110کے ریٹرننگ آفیسر ندیم گلزار نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو6 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔


خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں سیالکوٹ کینٹ کے پوش علاقے محمود غزنوی روڈ پر4 کنال اراضی پر واقع اپنے بنگلے کی قیمت25 لاکھ روپے ظاہر کی تھی جس پر جماعت اسلامی کے امیدوار ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسرکو داخل کرائے جانے والے اعتراض میں موقف اختیارکیا ہے کہ خواجہ آصف نے 2011ء میں الیکشن کمیشن کوجمع کروائے گئے اپنے گوشوارے میں ا س بنگلے کی قیمت 12 کروڑ روپے ظاہر کی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story