ڈربن میں کرکٹرز نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں
اہلیہ کیخلاف بات کرنے پر وارنر ٹنل میں ڈی کک سے الجھ پڑے، حملے کی کوشش
لیون نے بعد میں اپنی حرکت پر ڈی ویلیئرز سے معافی مانگ لی تھی، کرکٹ آسٹریلیا ۔ فوٹو: فائل
ڈربن ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں۔
آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کک سے الجھ پڑے، ٹی بریک میں ڈریسنگ رومز جاتے ہوئے ٹنل میں وارنر نے حریف کھلاڑی پر حملہ کرنا چاہا تاہم ناتھن لیون اور عثمان خواجہ نے انھیں روک لیا۔
یہ واقعہ چوتھے روز پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارنر،کوئنٹن پر چلاتے ہوئے ان کی جانب اشارہ کررہے ہیں جبکہ لیون اور عثمان نے انھیں روکا ہوا ہے بعد میں کینگرو وکٹ کیپر ٹم پین نے بھی انھیں روکا جبکہ آسٹریلوی کپتان اسمتھ انھیں وہاں سے دور لے گئے۔ اس واقعہ کا آئی سی سی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مہمان کپتان اسٹیون اسمتھ نے سارا ملبہ کوئنٹن ڈی کک پر ڈالتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ذاتی طور پر وارنر پر کوئی فقرہ کسا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئے،رپورٹس کے مطابق ڈی کک نے وارنر کی اہلیہ کے حوالے سے نازیبا بات کہی تھی۔
جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے کہاکہ ہماری میچ ریفری سے بات ہوئی، اس حوالے سے آئی سی سی کے ردعمل کا انتظار کررہے ہیں۔ سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے وارنر کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص سے الجھنا ہی بے کار ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ناتھن لیون پر لیول ون کی خلاف ورزی پر 15فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا، انھوں نے چوتھے روز وارنر کے تھرو پر اس وقت ابراہم ڈی ویلیئرز کو رن آؤٹ کیا جب وہ ڈائیو لگا کر کریز میں پہنچنے کی کوشش کررہے تھے، بیلز اڑانے کے بعد لیون نہ صرف ڈی ویلیئرز کے اوپر سے پھلانگتے ہوئے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب دوڑے بلکہ جاتے ہوئے گیند بھی ان پر ہی پھینک دی، وارنر نے اس رن آؤٹ پر انتہائی پُرجوش انداز میں خوشیاں منائی تھیں۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیون نے بعد میں اپنی حرکت پر ڈی ویلیئرز سے معافی مانگ لی تھی۔