5 برس میں 7 بار سر پر چوٹ کھانے والے پوکووکسی بدقسمت ترین کرکٹر
پوکووسکی کی میدان میں واپسی کے حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ڈاکٹر
پوکووسکی کی میدان میں واپسی کے حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ڈاکٹر۔ فوٹو : فائل
شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے انجرڈ ہونے والے وکٹورین بیٹسمین ول پوکووکسی کا رواں سیزن میں واپسی کا امکان کم ہے۔
اتوار کے روز نیوسائوتھ ویلز کے بولر سین ایبٹ کا بائونسر ان کی ہیلمٹ پر لگا تھا جس سے ان کے حواس معطل ہوگئے اور وہ نیچے گر پڑے تھے، بعد میں میڈیکل اسٹاف انھیں فیلڈ سے باہر لے گیا تھا۔ یہ 5 برس میں ساتواں موقع ہے جب 20 سالہ بدقسمت کرکٹر پوکووکسی کو میچ یا نیٹ پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگی ہے۔
وکٹوریہ کے ٹیم ڈاکٹر ٹریفر جیمز نے کہاکہ ہم پوکووسکی کا معائنہ کرتے رہیں گے۔ ان کی میدان میں واپسی کے حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سین ایبٹ کے ہی بائونسر پر 2014 میں آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔