ملکی صورت حال پر ڈرامہ لکھوں گی فاطمہ ثریا بجیا

ساتھی ڈرامہ نگاروں کو بھی ملکی حالات کو اپنی کہانیوں میں شامل کرنے کا مشورہ دونگی، فاطمہ ثریا بجیا

ساتھی ڈرامہ نگاروں کو بھی ملکی حالات کو اپنی کہانیوں میں شامل کرنے کا مشورہ دونگی، فاطمہ ثریا بجیا فوٹو : فائل

KARACHI:
معروف ڈرامہ نگارفاطمہ ثریا بجیانے کہا ہے کہ آئندہ ملکی الیکشن میں عوام کواپنے ووٹ سے تبدیلی لانی ہوگی ورنہ ہم مزید مشکلات میں مبتلا ہوجائینگے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چندسالوں میں ہم معاشی اعتبارسے بہت پیچھے گئے ہیں اور ہمیں مشکلات کا بھی سامنارہاہے اس اذیت کومزید عوام برداشت نہیں کرپائے گی۔




ایک سوال کے جواب میں فاطمہ ثریابجیاکاکہنا تھا کہ میں مستقبل میں ملکی صورت حال پرایک ڈرامہ لکھوں گی اوراپنے دیگرڈرامہ نگاروں کوبھی یہ ہی مشورہ دونگی کہ وہ ملک کے حالات پرنظررکھتے ہوئے اسے اپنی کہانیوں میں شامل کریں تاکہ مسائل کے حل کی طرف جائیں ۔اس وقت سب سے زیادہ ذمے داری لکھاریوں کی ہے۔

جب کبھی ملک مسائل کا شکار ہوا ہے ہمارے قملکاروں نے متحدہوکراپنی شاعری،کہانیوں، افسانوں، اور ڈراموں کی ذریعے عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا ہے ایک بار پھر ہمیں بیدار ہونا ہوگا۔
Load Next Story