17 وارداتوں میں مطلوب طالبان کارندہ مقابلے میں ہلاک

ملزم قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری اور سب انسپکٹر اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھا.

ملزم قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری اور سب انسپکٹر اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھا. فوٹو: فائل

پیرآباد میں پولیس مقابلے کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور پولیس مقابلوں میں مطلوب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزم قتل کی17 وارداتوں میں مطلوب تھا،تفصیلات کے مطابق ایس پی اورنگی ٹائون چوہدری اسد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم گل ٹکر ولد نادر خان کی پیرآباد میں موجودگی کی اطلاع پر ایس ایچ او پیرآباد انسپکٹر معید کی سربراہی میں ٹیم پہنچی جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔




پولیس کی جوابی فائرنگ کے میں ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور متعدد رائونڈ برآمد کرلیے،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سال2011 میں سب انسپکٹر شہریار اور سال 2010 میں کانسٹیبل واحد بخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔

جبکہ اس کے علاوہ ملزم قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم کے 17 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،ملزم اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر متعدد تاجروں اور صنعتکاروں سے کئی لاکھ روپے بھتہ بھی وصول کرچکا تھا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story