کراچی چیمبر کو بھی پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر پر تشویش
بیرون ملک کاروباری اجلاس ملتوی، نئے معاہدوں میں رکاوٹ آرہی ہے، ہارون اگر
صدر مملکت ونگراں وزیر اعظم سے فوری نوٹس لے کر معاملہ حل کرانے کا مطالبہ۔ فوٹو فائل
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ہارون اگر نے پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا میں مستقل تاخیر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس طرزعمل کوتاجر برادری کے لیے پریشان کن قراردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے حصول میں تاخیرکے نتیجے میں بیرون ملک کاروباری بات چیت اور اجلاس ملتوی ہورہے ہیں جو نئے کاروباری معاہدوں میں رکاوٹ کا باعث ہیں، پاسپورٹ نہ ملنے کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر تاجرو صنعتکار اراکین نے کراچی چیمبر آف کامرس سے اس ضمن تعاون طلب کیا ہے کیونکہ پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جا پا رہے جو درآمدی وبرآمدی معاہدوں میں رکاوٹ کاباعث ہے۔
ہارون اگر نے کہا کہ منفی ٹریول ایڈوائزری کے اجراسے پہلے ہی غیر ملکی خریداروسرمایہ کار پاکستان آنے سے گریز کر رہے ہیں، ان حالات میں پاکستانی برآمدکنندگان کے پاس بیرون ملک جاکر غیر ملکی خریداروں سے ملنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، بیرون ملک غیر ملکی خریداروں سے بروقت بزنس میٹنگز نہ ہونے سے برآمدات پرمنفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، معیشت کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں پاکستان میں امن وامان سے متعلق منفی تاثر کو زائل کرنا انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدیدواجرا میں متعلقہ انتظامیہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے جس کا خمیازہ تاجربرادری کوبھگتنا پڑ رہا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے تاجر برادری کی پاسپورٹ اورتجدید کی درخواستیں التواکا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی بڑی تعداد ہر سال حج و عمرے کی سعادت حاصل کرتی ہے جن تاجروں نے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستیں دے رکھی ہیں وہ پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے مقدس فریضے کی انجام دہی سے بھی قاصر ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ متعلقہ وزارت کی غفلت کی وجہ سے پاسپورٹ کے حصول کے لیے ملک گیرسطح پر7لاکھ درخواستیں التوا کا شکار ہیں جن کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ سکتی ہے۔
ڈائریکٹریٹ امیگریشن و پاسپورٹ وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرتا ہے جس کے پاس باقاعدہ مختص فنڈز کے باجودسیاہی اور لیمی نیشن کے ٹینڈر میں تاخیر سوالیہ نشان ہے، گزشتہ ماہ پیدا ہونے والے بیک لاگ پرتاحال قابو نہ پانے سے یہ تاثرپیدا ہورہاہے کہ کہیں رشوت کا بازار تو گرم نہیں کیا جارہا۔ محمد ہارون اگر نے صدرمملکت اورنگران وزیر اعظم سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید واجرا کے لیے فی الفورموثراقدامات بروئے کار لانے کی غرض سے سخت احکام جاری کیے جائیں تاکہ تاجر برداری کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
انہوں نے تاجر برادری کے لیے تمام ریجنل ڈائریکٹریٹ امیگریشن و پاسپورٹ میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا ممکن بنایا جائے تاکہ بیرون ملک غیرملکی خریداروں سے بروقت بزنس میٹنگز اورکاروباری سودے طے کیے جاسکیں۔