گندم خریداری محکمہ خوراک پنجاب کو سستا قرض مل گیا
بینک212 ارب روپے کم شرح سود پر دینگے،یومیہ40 لاکھ روپے کی بچت ہو گی.
بینک212 ارب روپے کم شرح سود پر دینگے،یومیہ40 لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔ فوٹو: فائل
MELBOURNE:
محکمہ خوراک پنجاب اور بینکوں کے درمیان گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے مذاکرات میں محکمہ خوراک کے حکام گندم خریداری کیلیے کم ترین شرح مارک اپ پر212 ارب روپے مالیت کے قرضے لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
گزشتہ سال کے250 بیسس پوائنٹ کے مقابلے میں رواں برس 175 بیسس پوائنٹ مارک اپ کی وجہ سے حکومت کو یومیہ40 لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔ دریں اثنا گزشتہ روز ڈائریکٹر فوڈ کی سربراہی میں ہونے والے صوبائی اجلاس میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد صوبے بھر کے گندم خریداری مراکز پر1300 اہلکاروں کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے۔ سیکریٹری فوڈ عرفان علی اور ڈائریکٹر فوڈ کیپٹن (ر) عثمان یونس گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ کوشش کر رہے تھے کہ 15 اپریل سے شروع ہونیوالی خریداری مہم کیلیے اربوں روپے مالیت کے قرضے کم ترین مارک اپ پر حاصل کر کے قومی سرمائے کی بچت کی جائے،اس ضمن میں انہوں نے متعدد بڑے بینکوں کے ساتھ اعصاب شکن مذاکرات کیے۔
گزشتہ روز ڈائریکٹر فوڈ عثمان یونس نے بینک منتظمین کے ساتھ حتمی مذاکرات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مارک اپ میں ریکارڈ کمی کرا لی، 183 ارب روپے مالیت کے قرضے 175 جبکہ 29 ارب روپے کے قرضے 125 بیسس پوائنٹ پر حاصل کیے جائیں گے،گزشتہ سال مارک اپ کی کم سے کم شرح250 بیسس پوائنٹس تھی، محکمہ خوراک کو کم مارک اپ کی وجہ سے اپنے قرضوں پرمارک اپ کی ادائیگی میں روزانہ 40 ارب روپے کی بچت ہو گی۔اس حوالے سے سیکریٹری فوڈ پنجاب عرفان علی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔