سندھ میں گندم کی خریداری کا ہدف 13 لاکھ میٹرک ٹن مقرر
وزیر خوراک کی زیر صدارت اجلاس، کمیٹیاں قائم، 2 دن میں باردانے کی دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ۔
باردانے کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے،غفلت وکرپشن پر کارروائی ہوگی، اقبال داؤد پاک والا فوٹو: فائل
KARACHI:
سندھ میں گندم کی خریداری اور باردانہ کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کے سلسلے میں وزیر خوراک محمد اقبال داؤد پاک والا کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میںسندھ کے تمام اضلاع کے لیے گندم کی خریداری کا ہدف مقررکردیا گیا۔
ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیںجبکہ 2 دن کے اندر سندھ بھر میں باردانہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں گندم کی خریداری اور باردانہ کی تقسیم کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر خوراک محمد اقبال داؤد پاک والا کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں وزیر زراعت این کے لدھانہ، تمام کمشنرز، سیکریٹری فوڈ اور زراعت نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ میں گندم کی خریداری کا ٹارگٹ 13 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کردیا گیا جبکہ تمام اضلاع میں اعلیٰ سطح کی پروکرومینٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ ڈی ایف سی، متعلقہ اضلاع کی چیمبر آف ایگریکلچر اور سندھ آباد گار بورڈ کے 2، 2 نمائندے ممبر ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی شخص کو باردانہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں اقبال داؤد نے تمام کمشنرز ، ڈی ایف سیز اور دیگر متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ باردانہ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ بھر کا خود دورہ کریں گے اور کسی بھی غفلت اور کرپشن میں ملوث افسران و عملے کے خلاف کارروائی کریں گے۔