افغانستان کی ورلڈکپ میں شرکت کا امکان معدوم

کوالیفائرزمیں ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک،ہانگ کانگ نے پہلی بار فل ممبر کو ہرایا۔

اسکاٹ لینڈکی سپرسکس میں رسائی،ویسٹ انڈیزاوریو اے ای کی بھی فتوحات۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ورلڈ کپ کوالیفائرز میں افغانستان نے ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک بنالی جب کہ آئندہ برس شیڈول میگا ایونٹ میں رسائی کا امکان معدوم ہوگیا۔

ورلڈ کپ کوالیفائرز میں مسلسل تیسری شکست کے بعد افغانستان کے میگا ایونٹ میں رسائی کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ گیا،اس کا آخری مقابلہ نیپال سے ہونا ہے، جس میں بڑے مارجن سے فتح اور ہانگ کانگ کی اگلے دونوں میچز میں بُری طرح شکست ہی اس کی قسمت کو چمکا سکتی ہے۔


گزشتہ روز میچ کے آخر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے 46 اوورز میں 226 رنز کا ہدف ملا تاہم ٹیم اس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوچکی تھی، اس لیے دستیاب تین مزید اوورز کھیل کر 9 وکٹ پر 195 رنز بنا سکی،اس سے پہلے ہانگ کانگ نے 8 وکٹ پر 241 رنز اسکور کیے، انوشمان راٹھ 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

گروپ بی میں پہلے کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈنے 150 رنز کا ہدف 6 وکٹ پر حاصل کرلیا، کائیل کوئیٹزر نے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔ اس سے پہلے نیپال کی ٹیم 149 رنز پر آؤٹ ہوگئی، وائٹنگھم نے وکٹیں لیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے99 اور شائی ہوپ نے 49 رنز بناکر 7 اوورز قبل ٹیم کوہدف 201 رنز کا ہدف عبور کرادیا،اس سے پہلے پاپوانیوگنی کی ٹیم 200 رنز پر آؤٹ ہوئی، یواے ای نے 177 رنز کا ہدف چار وکٹ پر حاصل کیا، چراغ سوری 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اس سے پہلے نیدرلینڈز کی ٹیم 176 رنز پر آؤٹ ہوئی، روحان مصطفیٰ نے 5 وکٹیں لیں۔
Load Next Story