سنی تحریک کا امیدوار ایل ایل بی کا مخفف نہ بتا سکا

زاہد احمد قادری گریجویشن کی ہجے بھی نہ کرسکے، ریٹرننگ افسرکی شدید برہمی

زاہد احمد قادری گریجویشن کی ہجے بھی نہ کرسکے، ریٹرننگ افسرکی شدید برہمی. فوٹو: ایکسپریس

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 128 کے امیدوار سنی تحریک کے زاہد ایڈووکیٹ ایل ایل بی کا مخفف اور سپرنٹنڈنٹ کے ہجے بتانے سے قاصر رہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے صوبائی حلقے پی ایس 128 سے سنی تحریک کے امیدوار زاہد احمد قادری نے کاغذنامزدگی جمع کرائی تھی اور بدھ کو جانچ پڑتال کیلیے طلب کیا تھا ریٹرننگ افسر نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ وکیل ہیں انھوں جواب دیا کہ وکیل ہیں۔




ریٹرننگ افسر نے کہا کہ ایل ایل بی کس کا مخفف ہے ،انھوں نے کہا معلوم نہیں، گریجوشن کی ہے امیدوار نے حامی بھری اس کے ہجے کرنے کا کہا تو اس نے معذرت کرلی، اس موقع پر ریٹرننگ افسر نے سپرنٹنڈ نٹ کے ہجے کرنے کو کہا جو وہ نہ کرسکے ریٹرننگ افسر نے شدید برہمی کا اظہار کیا امیدوار نے شرمساری سے سرجھکا لیا تھا۔

اس حلقے سے ایک اور آزاد امیدوار سے سوال کیا گیا تھا نبیؐ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی جس پر اس نے جواب دیا کہ جبرائیل علیہ سلام نے جس پر ریٹرننگ افسر نے افسوس کا اظہار کیا۔
Load Next Story