قومی خدمت وسیم اکرم ڈیڑھ لاکھ روپے یومیہ وصول کرینگے
کراچی میں 10 روز تک نوجوانوں کی رہنمائی کے عوض15لاکھ دینے کا فیصلہ.
کراچی میں 10 روز تک نوجوانوں کی رہنمائی کے عوض 15 لاکھ دینے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل
وسیم اکرم نوجوان پاکستانی پیسرز کی کوچنگ کیلیے ڈیڑھ لاکھ روپے یومیہ وصول کریں گے۔
نوجوانوں کی رہنمائی کیلیے ان کا پی سی بی سے معاہدہ طے پاگیا ہے،مجموعی طور پر انھیں اس ''قومی خدمت'' کے عوض 10لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم ماضی میں پاکستانی بولرز کی کوچنگ سے بیشتر اوقات گریزاں دکھائی دیے ہیں، البتہ آئی پی ایل میں بھاری معاوضے کے عوض انھوں نے بھارتی بولرز کو مفید ٹپس دیں، جب کبھی بورڈ ان سے وقت مانگتا وہ مصروفیات کا جواز تراش کر انکار کر دیتے، اس کا توڑ کرتے ہوئے پی سی بی نے بھی ان کے قیمتی مشوروں سے نوجوان بولرز کو مستفید کرنے کے لیے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر کو ڈیڑھ لاکھ روپے یومیہ کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی، کراچی میں فاسٹ بولرز کیلیے لگنے والے کیمپ کے بعد وہ مزید دو دن ایبٹ آباد میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے، وہاں غیرملکی ماہرین کی مدد سے پیسرزکیلیے موزوں پچز تیار کی جائیں گی، یہ فیصلہ دورئہ جنوبی افریقہ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ،کراچی کے کیمپ میں 10روز تک کوچنگ کی بدولت وسیم اکرم 15لاکھ روپے کا چیک وصول کرینگے۔
سابق پیسر انڈین پریمیئر لیگ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے وابستہ ہیں مگر رواں سال پڑوسی ملک نہیں گئے، وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے خواہاں ہیں، کئی برس قبل ریٹائرمنٹ کے باوجود وسیم اکرم کا انداز اب بھی ''سپراسٹارز'' جیسا ہی ہے، وہ کئی معروف کمپنیز کے اشتہارات میںکام کرنے کے ساتھ بطور ماڈل ریمپ پر بھی جلوے بکھیرتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولرز کے بعد مستقبل میں وکٹ کیپرز اور بیٹسمینوں کا بھی خصوصی کیمپ لگانے کا ارادہ رکھتا ہے، اس ضمن میں جلد فیصلہ متوقع ہے ۔