گھر بیٹھے کرکٹرز کی سلیکشن پر غور نہیں کرسکتے چیف سلیکٹر
عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل ہونا ہے تو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کریں.
جو پریذیڈنٹ ٹرافی نہیں کھیلے گا اسے چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب نہیں کریں گے۔ فوٹو: فائل
چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے واضح کیا ہے کہ گھر بیٹھے کرکٹرز کی سلیکشن پر غور نہیں کرسکتے۔
عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل ہونا ہے تو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کریں، جو پریذیڈنٹ ٹرافی نہیں کھیلے گا اس کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب نہیں کیا جائے گا، ٹیم میں کسی کی بھی جگہ یقینی قرار نہیں دی جاسکتی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے غیرملکی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں کیا۔ اقبال قاسم نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں تجربہ کار آل رائونڈر عبدالرزاق کو شامل نہ کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ ان کے جو بھی مسائل ہیں انھیں ختم کرکے کرکٹ فیلڈ میں واپس اترنے کی ضرورت ہے، ہم ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بجائے گھر بیٹھنے والے کسی پلیئر کے نام پر غور نہیں کرسکتے، ہم سب جانتے ہیں کہ عبدالرزاق باصلاحیت ہیں مگر انھیں دوبارہ کرکٹ کھیلنا شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
اقبال قاسم نے واضح کیا کہ 8 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے ابتدائی اسکواڈ میں شامل ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو ایک روزہ ڈومیسٹک ایونٹ پریذیڈنٹ ٹرافی میں حصہ لینا ہوگا، جو بھی اس ایونٹ کو نظر انداز کرے گا اس کا نام چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے خارج کردیا جائے گا، کسی کی بھی جگہ کی ضمانت نہیں دی جاسکتی جواس ایونٹ میں اچھا کھیلا وہی لندن جانے کے لیے جہاز پر بیٹھے گا۔
شاہد آفریدی کے بارے میں اقبال قاسم نے کہا کہ انھوں نے جنوبی افریقہ میں ایک بہترین اننگز کھیلی، وہ اب بھی بیٹ کے ساتھ اچھا پرفارم کرسکتے ہیں جہاں تک ان کی بولنگ کا معاملہ ہے میرے نزدیک انھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بعض اوقات آپ بھرپور محنت کے باوجود بھی وکٹ حاصل نہیں کرپاتے، ہم ان کی پریذیڈنٹ ٹرافی میں پرفارمنس کاجائزہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اقبال قاسم نے کہا کہ ہماری انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی جبکہ جونیئر ٹیم کا دورئہ ویسٹ انڈیز بھی شیڈول ہے،چیمپئنز ٹرافی کے لیے کیمپ میں مڈل آرڈر کی پرفارمنس میں بہتری پر خصوصی توجہ ہوگی۔