جناح اسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائےنگراں وزیر صحت

صوبے سے پولیو کو ختم کیا جائے گا،ڈاکٹر جنید علی شاہ کا ای پی آئی مرکز کا بھی دورہ.

فوٹو: فائل

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے جناح اسپتال اور ای پی آئی سینٹر کا ہنگامی دورہ کیا، انھوں نے جناح اسپتال میں صحت و صفائی کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

نگراں وزیر اعلیٰ زاہد قربان علی کی ہدایت پر وزیر صحت ڈاکٹر جنید علی شاہ، سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار اور اسپیشل سیکریٹری طٰحہٰ فاروقی نے جناح اسپتال اور ای پی آئی مرکز کا ہنگامی دورہ کیا،اس موقع پر شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی بھی موجود تھیں ۔


وزیر صحت نے دورے کے موقع پرمریضوں سے بات چیت کی اور ان کی میڈیکل رپورٹس بھی چیک کیں اور شعبہ حاثات سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اسپتال میں صفائی کے معاملے پر ڈاکٹرسیمی جمالی سے تحفظات کا اظہار کیااور ہدایت کی کہ اسپتال میں صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے،بعد ازاں نگراں وزیر صحت نے ای پی آئی مرکز کا بھی دورہ کیا۔



جہاں انھیں پولیو سے متعلق ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیر صحت نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے سے پولیو کو ختم کیا جائے گا، قبل ازیں نگراں وزیر صحت نے محکمہ صحت کا اجلاس طلب کیا جس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار ، اسپیشل سیکریٹری طٰحہ فاروقی اور ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ کرن نعمان سمیت دیگر شعبوں کے افسران بھی شریک تھے۔
Load Next Story