پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 کسٹمز نے 209 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں

سمیع اللہ کی3 وکٹیں،سعودی کے خلاف پاک اسٹیل کے2 وکٹ پر 131 رنز

سمیع اللہ کی3 وکٹیں،سعودی کے خلاف پاک اسٹیل کے2 وکٹ پر 131 رنز. فائل فوٹو

ISLAMABAD:
پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے سہ روزہ میچز کا گذشتہ روز آغاز ہو گیا۔

کسٹمز نے نیوی کیخلاف209 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں، سعودی انٹرنیشنل کیخلاف پاک اسٹیل کی ٹیم2 وکٹ پر 131رنز بنانے میں کامیاب رہی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں نیوی کیخلاف کسٹمز نے8 وکٹ پر209 رنز بنائے، سعد عالم نے52 اور شعیب لغاری نے46 کی اننگز کھیلیں، سمیع اللہ نے3 اور ناصر اویس نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، قائد اعظم پارک کراچی میں پاک اسٹیل نے سعودی کرکٹ انٹرنیشنل کیخلاف پہلے روز 2 وکٹ پر131 رنز بنالیے۔

شعیب شکیل 69 رنز پر ناقابل شکست ہیں جبکہ عمران حیدر53 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ یوبی ایل گرائونڈ کراچی میں سوئی گیس اور کے ای ایس سی کے درمیان میچ گرائونڈ گیلا ہونے کے سبب شروع نہ ہو سکا۔ خیابان امین گرائونڈ لاہور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکم ٹیکس کیخلاف پہلی باری میں309 رنز بنائے، وسیم ظہور69 اور محمد اخلاق54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فخر بشیر نے5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، جواب میں پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک انکم ٹیکس نے دو وکٹ پر44 رنز اسکور کیے۔




 

آرمی کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں آرمی نے فیس فریش کیخلاف 2 وکٹ پر 82 رنز بنالیے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں سی ڈی اے کی ٹیم نے جمال انور کے95 اور مزمل نظام کے ناقابل شکست56 رنز کی بدولت پی ٹی وی کے مقابل 4 وکٹ پر 215 رنز اسکور کیے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں میڈی کیم کیخلاف کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم 7 وکٹ پر234 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ نیشنل کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ای ٹی پی بی نے ڈالر الیون کیخلاف پہلی باری میں7 وکٹ پر 120 رنز بنائے۔

مرغزار گرائونڈ میں ہمک انجنیئرنگ کی ٹیم پی ای بی کے مقابل 3 وکٹ پر329 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی، عدنان محمود نے160 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کینڈی لینڈ ٹیم پہلی اننگز میں عمر ایسوسی ایٹس کیخلاف 134 پر ڈھیر ہوگئی۔اسٹیگز کرکٹ گرائونڈ پر سید پیپرز کی ٹیم نے 380 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز میں سروس انڈسٹریز کے تین بیٹسمینوں کو49 رنز پر آئوٹ کردیا، رانا عدنان نے101 رنز کی اننگز کھیلی، عدنان دانش 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
Load Next Story