رائیڈراسپتال سے فارغ ملزمان کی آج عدالت میں پیشی

نارمل زندگی شروع کرنے میں کتنا وقت لگے گا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، منیجر.

نارمل زندگی شروع کرنے میں کتنا وقت لگے گا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، منیجر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کیوی بیٹسمین جیسی رائیڈر کو کرائسٹ چرچ کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، گذشتہ روز وہ اپنے آبائی شہر ویلنگٹن بھی پہنچ گئے۔

ان کے منیجر کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ نارمل زندگی شروع کرنے میں رائیڈر کو کتنا وقت لگے گا۔ دوسری جانب حملے کے الزام میں گرفتار دونوں افراد کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 27مارچ کو کرائسٹ چرچ میں بار اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر دو بار رائیڈر کی پٹائی لگائی گئی تھی، اس سے کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹنے کے ساتھ ان کے پھیپھڑے کو بھی شدید نقصان پہنچا،کئی روز کوما میں رہنے کے بعد ان کی طبعیت بہتر ہوئی اور اب بدھ کے روز اسپتال سے بھی فارغ کر دیا گیا، شام کو وہ اپنے آبائی شہر ویلنگٹن پہنچ گئے۔




منیجر آرون کلی نے میڈیا کو بتایا کہ رائیڈر کافی تھک چکے مگر گھر آنے پر بہت خوش ہیں، وہ اب یہاں آرام کر رہے ہیں، ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ بیٹسمین کب تک عام زندگی گذارنے کے قابل ہوں گے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا،پہلے ان کے زخم مندمل اور پھر وہ روزمرہ کی فٹنس حاصل کریں گے، فی الحال تو آرام کی ہی ضرورت ہے، منیجر نے کہا کہ رائیڈر اسپتال میں قیام کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والی سپورٹ پر سب کے بیحد شکرگذار ہیں۔ دوسری جانب رائیڈر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار دونوں افراد کو جمعرات کے روز کرائسٹ چرچ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا، کیوی اسٹار نے گذشتہ روز پولیس سے اس واقعے کے بارے میںگفتگو کی مگر ڈیٹیکٹو سینئر سارجنٹ برائن آرچر کا کہنا ہے کہ رائیڈر کوکچھ یاد نہیں کہ اس دن ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
Load Next Story