ایشین اسنوکر حمزہ نے بھارتی حریف کو زیرکرلیا

میانمار کے کھلاڑی سے شکست کا اثر نہ لیتے ہوئے دوسرے میچ میں کامیابی پائی.

میانمار کے کھلاڑی سے شکست کا اثر نہ لیتے ہوئے دوسرے میچ میں کامیابی پائی۔ فوٹو : فائل

قومی چیمپئن حمزہ اکبر14ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے گروپ میچ میں میانمار کے کھلاڑی سے شکست کھا بیٹھے۔

البتہ انھوں نے بھارتی حریف ملکیت سنگھ کو زیر کر کے اس کا فوری ازالہ کر دیا،موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہونے والی چیمپئن شپ میں بدھ کو گروپ سی میں 19 سالہ قومی چیمپئن نے افتتاحی رائونڈ میچ میں اپنے حریف کوہیٹڈ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم انھیں4-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس سے دبائو کا شکار ہونے کے بجائے حمزہ اکبر نے کوچ سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں ملکیت سنگھ کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔




جس کی بدولت حریف سنبھل نہ سکا اور حمزہ نے4-1 سے کامیابی حاصل کرلی، جمعرات کو وہ تھائی لینڈ کے ارٹیچا یوتھن یوتھارک کے خلاف اپنا اہم میچ کھیلیں گے ، بعد ازاں جمعے کوگروپ کے آخری میچ میں مقابلہ بھارت کے وشال وایا سے ہو گا،قبل ازیں پری کوارٹر فائنل میں رسائی کیلیے کوشاں پاکستان کے محمد ماجد علی جمعرات کو 2 میچز میں ہانگ کانگ کے وان نیسان سن مان اور ہانک کانگ ہی کے لیونگ مان ھوئی کا سامنا کریں گے۔
Load Next Story