پاکستان سائوتھ ایشین جمناسٹکس ایونٹ کی میزبانی کریگا
انٹرنیشنل مقابلوں سے قبل آئندہ ماہ لاہور میں قومی چیمپئن شپ منعقد ہو گی،فاروق
انٹرنیشنل مقابلوں سے قبل آئندہ ماہ لاہور میں قومی چیمپئن شپ منعقد ہو گی،فاروق۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان رواں سال دسمبر میں سائوتھ ایشین جمناسٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ میں جنوبی ایشیا کے9 ممالک شرکت کریں گے۔
ان میں میزبان کے ساتھ بھارت، افغانستان،ازبکستان، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیشں ،مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں، فیڈریشن کے چیئرمین خواجہ فاروق سعید نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس شامل ہوں گے، انعقاد لاہور یا اسلام آباد میں سے کسی ایک شہر میں کیا جائے گا،ایونٹ کی فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے،انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مقابلوں سے قبل آئندہ ماہ لاہور میں قومی جمناسٹکس چیمپئن شپ منعقد ہو گی،پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ میں فیڈریشن کے تمام 9 یونٹس شرکت کریں گے۔
ان میں چاروں صوبوں،اسلام آباد،پاکستان آرمی، واپڈا،ریلویز اورپولیس بھی شامل ہیں، چیمپئن شپ میں مردوں کے 6اور خواتین کے3 ایونٹس ہوں گے،انھوں نے کہا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے بعد روبینہ فاروق کو فیڈریشن کا نیا صدر اور حاجی احمد کو وائس چیئرمین منتخب کرنے کے ساتھ متعدد دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے،فیڈریشن میں ویمن ونگ کو فعال کر کے خواتین میں جمناسٹکس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، علاوہ ازیں اولمپک کونسل آف ایشیا کی معاونت سے جمناسٹکس کوچز کورس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔