201819 کا بجٹ 27 اپریل کو پیش ہوگا مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل
تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا، صوبائی حکومتوں کو بھی بجٹ کیلیے وقت مل جائیگا، مفتاح اسماعیل
متعدد معاشی اصلاحات لائے ہیں، مفتاح اسماعیل سے برطانوی وزیر، غیر ملکی بینکوںکے نمائندوں کی ملاقاتیں۔ فوٹو : فائل
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی لہٰذا مالی سال 2018-19 کا بجٹ27 اپریل کو پیش کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 27 اپریل کو بجٹ پیش کرنیکا مقصد یہ ہے کہ اسے پارلیمنٹ سے پاس کرانے جبکہ صوبائی حکومتوں کو بجٹ پیش کرنے کیلیے وقت مل سکے، اس ضمن میں پی پی اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے دور میں بیرونی قرضوں میں کمی اور مقامی قرضوں میں اضافہ ہوا، صوبوں کو 2 ہزار 400 ارب روپے کی دگنی ادائیگیاں کی گئیں، اسی طرح 12ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی جبکہ مزید 20 ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی مثبت ریٹنگ کر رہے ہیں، صنعتی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا۔
برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے کے وزیر میتھو ریکروٹ اور مختلف غیر ملکی بینکوں کے سینئر نمائندوں سے الگ الگ ملاقات میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے معیشت میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کے نتیجے میں معاشی استحکام حاصل ہوگا۔ حکومت محصولات میں اضافے اور پائیدار پالیسی کے ذریعے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلیے پرعزم ہے، برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے، توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے کیے گئے اقدامات سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ6 فیصد کی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنیکی راہ پر گامزن ہیں، مقررہ مالیاتی اور ترقیاتی اہداف حاصل کر لیں گے۔