عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں فضل الرحمن

پاکستان کے میڈیا نے خوامخواہ عمران خان کو لیڈر بنایا ہوا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)

پاکستان کے میڈیا نے خوامخواہ عمران خان کو لیڈر بنایا ہوا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں۔


پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں خوامخواہ پاکستان کے میڈیا نے انھیں لیڈر بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ کھل کرکہتے کہ آصف زرداری ان کے لیڈر ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے دونوں گروپس کو قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Load Next Story