پولنگ اسٹیشن کے قریب طبی کیمپ قائم اور ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا فیصلہ
عوام کے لیے محفوظ انتقال خون کی فراہمی کویقینی بنانے اور ادویات کی معلومات کیلیے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائیگی۔
انتخابات سے قبل اسپتالوں میں حفاظتی پلان،عملے کی چھٹیاں منسوخ اور ایمرجنسی نافذ کی جائیگی، ڈاکٹر جنیدعلی شاہ
نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے موقع پرکراچی سمیت صوبے کے تمام اسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کردی جائے گی۔
ہرضلع میں پولنگ اسٹیشن کے نزدیک ایک ایک میڈ یکل کیمپ اور ایمبولینس سروسزکی سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی، آئندہ ماہ سے محکمے کے اسپتالوں کے عملے کی رخصت بھی منسوخ کردی جائیں گی، ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل تمام اسپتالوں کوحفاظتی پلان بھی دے دیا جا ئے گا ، کراچی سمیت صوبے کے عوام کیلیے محفوظ انتقال خون کی فراہمی کویقینی بنانے اور ادویات کی معلومات کیلیے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائیگی جس کاٹول فری نمبرجاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ محفوظ خون کی فراہمی کیلیے قائم کی جانے والی ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کریگی، جہاں عوام کو ادویات کے نعم البدل یا متبادل ادویات کے بارے میں بھی درست معلومات فراہم کی جائے گی ،دریں ا ثنا نگراں وزیر صحت ڈاکٹرجنید علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پرلیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج صدارتی ایوارڈ یافتہ مارشل آرٹ کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی عیادت کی۔
دریں اثنا نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جنید شاہ نے گزشتہ روز بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر مظہر خمیسانی اور سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قاضی احمد سے بھی ملاقات کی اور ان کے دفاتروں کا دورہ بھی کیا۔