پاک بھارت صنعتکاروں کا رابطہ امن کو فروغ دے گا گورنر

پاکستانی تاجر اور صنعتکار معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی کی ساکھ حقائق کے برعکس پیش کی جاتی ہے، پاک بھارت تجارتی وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

BRISBANE:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک تجارت اور تعلقات کو بہتر بناکر ہی اپنے عوام کو غربت، پسماندگی سے نکال سکتے ہیں جس سے خط غربت سے نیچے رہنے والی کثیر آبادی کو بہتر معیار زندگی کے مواقع مل سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشیا اسٹرٹیجک لیڈر شپ کا نفرنس کے نتائج دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کی صورت میں سامنے آئیں گے، یہ بات انھوں نے گورنر ہاؤس میں پاک بھارت تجارتی وفد سے گفتگو میں کہی،گورنر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہمارے تاجر اور صنعت کاروں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ان چیلنجز سے اپنے ملک کو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔




کراچی کی ساکھ کو جس طرح بیرونی دنیا میں پیش کیا گیا حقائق اس کے برعکس ہیں جس کا اندازہ ان لوگوں کو ہے جو یہاں آچکے ہیں نگراں حکومت میں تاجر اور صنعت کاروں کی اکثریت ہے،پاک بھارت صنعت کاروں کے درمیان باہمی رابطہ امن اور یکجہتی کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے لیکن دونوں ممالک کو دیرینہ متنازع معاملات کے حل کے لیے پیش رفت کے ساتھ تجارت ، ثقافت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔
Load Next Story