آئی پی ایل گیل کے عمدہ کھیل نے ممبئی انڈینز کو فیل کردیا
ناقابل شکست92رنز،سنسنی خیز مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور2رنز سے سرخرو
آئی پی ایل: وکٹ کیپر آرون کارتھک ممبئی انڈینز کے سچن ٹنڈولکر کو رن آئوٹ کررہے ہیں ،رائلز چیلنجرز بنگلور نے یہ مقابلہ جیت لیا۔ فوٹو: بی سی سی آئی
آئی پی ایل میں کرس گیل کے عمدہ کھیل نے ممبئی انڈینز کو فیل کردیا، سنسنی خیز مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور 2 رنز سے سرخرو رہا۔
ونے کمار نے آخری اوور میں مہمان ٹیم کو 10 رنز نہیں بنانے دیے، دنیش کارتھک کے برق رفتار 60 رنزکسی کام نہیں آئے، اس سے پہلے ویسٹ انڈین اوپنرکے ناقابل شکست 92 رنز کی بدولت بنگلور نے 5 وکٹ پر 156 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو 2رنز سے مات دے دی، مہمان ممبئی کا157رنز ہدف کے تعاقب میں سفر تھوڑا سست رہا مگر دنیش کارتھک نے 4 چھکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 60 رنز جڑ کر اسے منزل کے قریب پہنچایا۔
آخری اوور میں انھیں اور امباتی رائیڈو کو مسلسل گیندوں پر آئوٹ کرکے ونے کمار نے فتح کی جانب بڑھتے قدموں کو روک دیا، آخری گیند پر ممبئی کو فتح کیلیے 4 رنز درکار تھے مگر کیرون پولارڈ گیند کو بائونڈری کی راہ نہیں دکھا پائے، ونے کمار نے تین وکٹیں لیں۔ اس سے قبل بنگلور نے 5 وکٹ پر 156 رنز بنائے، تیسرے اوور کی دوسری گیند پر تلکارتنے دلشان بغیر کوئی رن بنائے مچل جونسن کا شکار بن گئے، 28 کے مجموعے پر ویرت کوہلی بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔
انھیں 24 کے انفرادی اسکور پر جسپریت بمرا نے ایل بی ڈبلیو کیا، مانک اگروال بھی انہی کا نشانہ بنے صرف ایک رن پر ٹنڈولکر نے کیچ تھاما، ڈینیئل کرسٹیان (4) کو ہربھجن سنگھ نے جونسن کا کیچ بنایا، کرن نائیر صفر پر بمرا کی تیسری وکٹ بنے، ادھر اوپنرکرس گیل دوسرے اینڈ سے بے پروا ہوکر اپنے مزاج کی کرکٹ کھیلتے رہے، انھوں نے 58 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92 رنز بنائے،جسپریت بمرا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔