انڈر 16 ہاکی ایشیا کپ پاکستان نے چائنیز تاپئے کو 161 سے زیر کرلیا

محمد عتیق 5، شان ارشاد4 اور کپتان نوہیز زاہد ملک 3 بار حریف ٹیم کا دفاع پاش پاش کرنے میں کامیاب

محمد عتیق 5، شان ارشاد4 اور کپتان نوہیز زاہد ملک 3 بار حریف ٹیم کا دفاع پاش پاش کرنے میں کامیاب، جاپان اپنے دونوں معرکوں میں سرخرو۔ فوٹو: فائل

دوسرے انڈر16ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان نے چائنیز تائپے کو 16-1سے زیر کرلیا۔

محمد عتیق 5، شان ارشاد4 اور کپتان نوہیز زاہد ملک 3 بار حریف ٹیم کا دفاع پاش پاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سنگا پور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے 5اے سائیڈ ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم کو آئوٹ کلاس کر دیا، محمد عتیق 5، شان ارشاد4 اور نوہیز زاہد ملک 3گول کرنے میں کامیاب ہوئے، جنید کمال، عدیل لطیف، سکندر مصطفٰی اور جید منظور نے ایک ایک گیند کو جال میں پہنچایا۔ دیگر مقابلوں میں بنگلہ دیش نے سنگاپور کو 7-2 سے ہرانے کے بعد ملائیشیا کو بھی 6-3سے اپ سیٹ شکست دے دی، چین نے سری لنکا کے خلاف 6-4سے فتح پائی۔




کوریا نے قازقستان کو14-1سے ہرایا، ملائیشیا نے بھی اسی ٹیم کو 13-1سے مات دے کر پہلے میچ میں شکست کا کسی حد تک مداوا کیا، جاپان اپنے دونوں معرکوں میں سرخرو ہوا، ٹیم نے پہلے چائنیز تائپے پر 10-5 پھر سری لنکا کے مقابل 9-1 سے برتری حاصل کی۔ ایونٹ کے دوسرے روز جمعے کو پاکستان کے دو میچز شیڈول ہیں، پہلا مقابلہ صبح 7بجے چین، دوسرا دوپہر ایک بجے جاپان کے ساتھ ہوگا۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کے گول کیپر سمیت 5 کھلاڑی میدان میں اتارے جاتے ہیں، میچ 12،12 منٹ کے 3ہاف پر مشتمل ہوتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story