شکر گڑھ میں ایک اور’’ معصوم زینب‘‘ زیادتی کے بعد قتل

7 سالہ بچی کی صندوق میں بند لاش ہمسایے کے گھر سے ملی، زیادتی ثابت

بچی ہمسایے کے گھر پلاس دینے گئی تھی، خواتین سمیت 6 افراد گرفتار، تفتیش جاری۔ فوٹو: فائل

ایک اور 7 سالہ معصوم زینب زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔

شکر گڑھ کے تھانہ لیسر کلاں کے علاقہ سورج چک میں راشد نامی بد قسمت باپ کی 7سالہ زینب ہمسایے کے گھر پلاس دینے کے لیے گئی مگر واپس نہ آئی۔ اہل خانہ رات بھر تلاش کرتے رہے مگر سراغ نہ مل سکا۔


اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جنھوں نے تلاشی لینا شروع کی تو اقبال کے گھر سے صندوق میں بند ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی، پوسٹمارٹم میں زیادتی ثابت ہو گئی۔

پولیس نے بچی کے والد راشد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اقبال کی بیوی عظمت بی بی، بیٹوں قیصر، یاسر، بیٹیوں سحر اور شمیم کو گرفتار کر لیا۔
Load Next Story