مکیش چائولہ کے کاغذات نامزدگی التوا میں ڈال دیے گئے
کاغذات نامزدگی تعلیمی اسناد مشکوک ہونے کے باعث التوا میں ڈالے گئے ہیں
مکیش کمارچائولہجمعہ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونگے، حتمی فیصلہ بھی کیا جائیگا فوٹو: فائل
صوبائی الیکشن کمیشن نے جمعرات کو صوبائی اسمبلی کیلیے اقلیتی امیدوار مکیش کمار چائولہ کے کاغذات نامزدگی تعلیمی اسناد مشکوک ہونے کے باعث التوا میں ڈال دیے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق مکیش کمار چائولہ جمعہ کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان کی تعلیمی اسناد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر مکیش کمار چائولہ کے تعلیمی اسناد جعلی قرار دیے جاچکے ہیں اور الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر 54 جعلی ڈگری ہولڈرز کے ساتھ مکیش کمار کا نام بھی آویزاں کردیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر طارق اقبال قادری نے بتایا کہ جمعرات کو صوبائی اسمبلی کے لیے اقلیتی نشست کے امیدوار مکیش کمار چائولہ نے اسکروٹنی کے دوران تعلیمی اسناد کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے تصدیقی سرٹیفکیٹ پیش کیے تاہم ہم نے ان کے کاغذات نامزدگی التوا میں ڈال دیے اور انھیں مزید تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرنے کے لیے کہا ہے،الیکشن کمیشن سے ان کے تعلیمی اسناد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ آئے گا اس کی روشنی میں ان کے کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد کیے جائیں گے۔