پی آئی اےملازمینافسران اورپائلٹوں کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ

ایک سے گروپ4کے ملازمین کی22فیصد،افسران کی تنخواہوں میں15فیصد اضافہ ہوگا

پائلٹوںکی تنخواہیں بھی10فیصدبڑھیںگی،ادارے پر10ارب روپے سالانہ کااضافی بوجھ پڑیگا فوٹو: فائل

مالی ومعاشی ناہمواریوں سے دوچارپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ایک سے گروپ 4تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں22فیصداضافے کی منظوری دیدی گئی۔

یہ منظوری اس وقت دی گئی جب بورڈاجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کومستردکردیاتھاتاہم ملازمین کے شدیداحتجاج اورہیڈآفس کی عمارت کے گھیراؤ کے بعدچیئرمین نے دوبارہ اجلاس میں ان ملازمین کی تنخواہوں میں 22فیصد اضافے کی منظوری دیدی جس کااطلاق یکم جنوری2012 سے ہوگا،یعنی ملازمین کو14ماہ کے واجبات بھی اداکیے جائیںگے،جمعرات کوپی آئی اے ہیڈآفس میں چیئرمین آصف یسین ملک کی سربراہی میں اجلاس ہواتھا۔


جس میں ایم ڈی کیپٹن جنید یونس سمیت بورڈکے دیگر اراکان نے شرکت کی،اجلاس میں پی آئی اے کے گروپ5سے10تک کے افسران کی تنخواہوں میں 15فیصداضافے کی منظوری دی گئی جس کااطلاق یکم جنوری2013سے ہوگاجبکہ پائلٹوںکی 10فیصداضافے کی بھی منظوری دی گئی،پائلٹوںکی ریٹائرڈمنٹ کی عمر 65سال کرنے والے معاملے کو30 اپریل تک مؤخرکردیااورکہاہے کہ وزارت دفاع سے اس بارے میں قانونی رائے لی جائے گی۔



تنخواہوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے بعدافسران کی ایسوسی ایشن(ساسا)کے نمائندؤں سے تنخواہوں کے حوالے سے مذاکرات کیے گئے جس میں ان کے رہنماؤں نے یاددلایاکہ پی آئی اے انتطامیہ سے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یاددادشت پر دستخظ ہیں جس پر چیئرمین نے پی آئی اے کے افسران کی تنخواہوں میں15فیصد اضافے کی حتمی منظوری دی۔دریں اثنامعلوم ہوا ہے قومی ادارے میں ملازمین اورپائلٹوںکی تنخواہوں میں اضافے کے بعدقومی ایئرلائن پر10ارب روپے سالانہ کااضافہ بوجھ پڑے گاجبکہ پی آئی اے پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے۔
Load Next Story