آئی ایس آئی کے بانی رکن کوبھارتی ایجنسی اعزاز سے نوازے گی

خان بہادرتقسیم ہندکے وقت بھارتی خفیہ ایجنسی سی بی آئی کے بھی بانی رکن تھے

آزادخان بہادرتقسیم ہندکے وقت بھارتی خفیہ ایجنسی سی بی آئی کے بھی بانی رکن تھے فوٹو : فائل

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارت کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سینٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بانی رکن کوبعدازمرگ اعزازسے نوازے گی۔

ایجنسی اپنی گولڈن جوبلی کویادگاربنانے کیلیے6اپریل کو نئی دہلی میں تقریب کامنعقدکرے گی ،سی بی آئی نے لاہورمیں مقیم ان کے پوتے کوتقریب میں مدعوکیاہے تاکہ وہ ان کی جانب سے اس اعزازکو قبول کرے۔جمعرات کوبھارتی اخبارہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ برطانوی راج میں قائم خصوصی تحقیقاتی ادارے اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ جوبعدمیں سی بی آئی میں تبدیل ہوا،اپنے پہلے سربراہ مرحوم خان بہادرقربان علی کواعزازسے نوازرہی ہے۔




خان بہادر تقسیم ہندکے وقت 1947کے بعدپاکستان ہجرت کرآئے۔رپورٹ کے مطابق خان بہادرپاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بانی ارکان میں سے تھے۔سی بی آئی نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے خان فیملی کونئی دہلی کے دورے میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔بھارتی ایجنسی سی بی آئی 1963میں قائم ہوئی اوریکم اپریل کواس کے قیام کے50 سال ہو گئے۔سی بی آئی نے غازی آبادمیں قائم اپنی ٹریننگ آکیڈمی کے احاطے کا نام خان بہادر قربان علی کے نام پر رکھ دیاہے۔ایجنسی اپنے دیگرسابق ڈائریکٹرز کو بھی اعزازات سے نوازے گی۔ایس پی ای(نیانام سی بی آئی)دوسری عالمی جنگ کے دوران قائم کی گئی جس کا کام واراینڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کی شکایات کی تحقیق کرنا تھا،اوراس ایجنسی کا ہیڈکوارٹر لاہور تھا۔خان وار ڈپارٹمنٹ کے سپر نٹنڈنٹ تھے اور انہیں ایس پی ای کاچیف ایڈمنسٹریٹربنایاگیا۔
Load Next Story