ساڑھے7لاکھ زیر التوا پاسپورٹ رواں ماہ جاری کیے جائیں نگراں وزیر داخلہ

حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کو براہ راست تعینات نہیں ، کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا،پریس کانفرنس

حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کو براہ راست تعینات نہیں ، کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا،پریس کانفرنس فوٹو: فائل

PESHAWAR:
نگران وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں فوج کو براہ راست تعینات نہیں کیاجائیگا۔

تاہم حساس پولنگ اسٹیشنوں کیلیے فوج کو ''کوئیک رسپانس فورس'' کے طورپراستعمال کیا جائیگا، صوبوں کے پولیس سربراہان قانون شکنی کرنے والی بااثر شخصیات سمیت سب کیخلاف بلاامتیاز سخت ایکشن لیں،اسلحہ کی نمائش اورکالی شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے پولیس اورقانون نافذ کرنے والوں تمام ادارے انتخابات کے دوران غیرجانبدارانہ طورپرکام کریں۔




فرشتہ نہیں مگرفرشتے کی طرح کام کرونگا ۔موجودہ جمہوری نظام کے 5 سال کی تکمیل میں فوج نے مثبت کرداراداکیا۔ جی ایچ کیو،کامرہ سمیت فوجی حساس تنصیبات پردہشت گردوں کے حملے انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہیں وہ جمعرات کو وزارت داخلہ میں اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سپاہی سے لیکرآئی جی تک کا تحفظ کرونگا۔ فوج کی عظمت اوروقارپرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،پاسپورٹ آفس کو ساڑھے 7 لاکھ زیرالتوا پاسپورٹ درخواستوں کو رواں ماہ کے آخرتک نمٹانے کاحکم دے دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پروسائل کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
Load Next Story