’’قرآن کی سورتوں کا علم نہیں‘ پارے30سے زائد نہیں ہوسکتے‘‘
اسمبلی میں کیا کرینگے؟ ریٹرننگ افسر‘ جو دوسرے کرتے ہیں وہی کرونگا، اسلم مڈھیانہ کا جواب
سرگودھا میں پی پی 31,33,34,35,36میں اسکروٹنی کے دوران امیدواروں نے دلچسپ جواب دیے کہ نماز جنازہ آتی ہے فوٹو : فائل
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران این اے 49 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کلمہ سنانے کی پیشکش ریٹرننگ افسر نے یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ یہاں سے کوئی چٹ پٹی خبر نہیں ملے گی۔
این اے 115نارووال سے ن لیگ کے امیدوار احسن اقبال سے ریٹرننگ افسر نے فجر کی اذان سنی ، احسن اقبال نے دعائے قنوت بھی سنائی، سرگودھا میں ریٹرننگ افسر نے اسلم مڈھیانہ سے سوال پوچھا کہ آپ اسمبلی میں جا کر کیا کرینگے،اس پر اسلم مڈھیانہ کا کہنا تھا کہ جو دوسرے کرتے ہیں وہی کروں گا،عدالت کے سوال پر اسلم مڈھیانہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی سورتوں کا انھیں معلوم نہیں، لیکن پارے30 سے زائد نہیں ہوسکتے۔
تاندلیانوالہ میں اے پی ایم ایل کے احمدرضا قصوری اور ریاض فتیانہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے، کئی سابق ارکان اسمبلی کے حلق خشک رہے اور ٹانگیں کانپتی رہیں، سرگودھا میں پی پی 31,33,34,35,36میں اسکروٹنی کے دوران امیدواروں نے دلچسپ جواب دیے کہ نماز جنازہ آتی ہے، دیکھ کر پڑھ سکتا ہوں، دعائے قنوت سنائوں میں حافظ نہیں۔