نیب کا سعد رفیق پختونخوا کے وزیر اور 2 ایم پی ایز کے خلاف انکوائری کا حکم
احتساب بیورو کو وزیرریلوے، افسران پر انٹرلاکنگ سسٹم تنصیب میں کرپشن، جنریٹر،آلات خریداری میں خوردبردکی شکایت ملی تھی۔
ایم این اے نواب وسان کیخلاف ناجائزاثاثے، ایم پی اے ضیا بنگش، امجد آفریدی، افسران پرغیرقانونی تقرریوں، رشوت کاالزام۔ فوٹو :فائل
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر ریلوے سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کیخلاف خورد برد،بدعنوانی کی شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس(ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ جہاں پوری قوم کی آواز ہے وہاں نیب افسران بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ قانون کے مطابق بلاامتیازاپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نے اجلاس میں وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، ریلوے سکھر ڈویژن کے افسران اور دیگرکیخلاف پاکستان ریلوے میں ٹنڈوآدم سے روہڑی تک ماڈرن کمپیوٹربیسڈ انٹر لاکنگ سسٹم کی تنصیب میں بدعنوانی، جنریٹراوردیگرآلات کی خریداری میں خوردبرد کی شکایت کی جانچ پڑتال کاحکم دیاہے۔
اجلاس میں خیرپورسے ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور دیگرکیخلاف آمدن سے زائداثاثے بنانے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیاگیاہے۔
اجلاس میں پختونخوا کے صوبائی وزیرقانون امتیاز شاہد قریشی، ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش ،ایم پی اے امجد آفریدی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ کے افسران کیخلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کوہاٹ میں 111 افراد کی غیر قانونی تقرری، رشوت لینے،آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔