لاہور کی ایک اور شیرنی دم توڑ گئی
مادہ شیرنی موہنی بلڈ پیراسائیٹ کے مرض میں مبتلا تھی اور گزشتہ 48 گھنٹے سے معالجین کی زیرنگرانی تھی
مادہ شیرنی موہنی بلڈ پیراسائیٹ کے مرض میں مبتلا تھی اور گزشتہ 48 گھنٹے سے معالجین کی زیرنگرانی تھی؛ فوٹوفائل
چڑیا گھر میں بنگال نسل کی مادہ شیرنی موہنی دم توڑ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ایک اور شیرنی موہنی جان لیوا بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔ بنگال نسل کی شیرنی موہنی کو 2009 میں چڑیا گھرلایاگیا تھا۔ موہنی بلڈ پیراسائٹ کے مرض میں مبتلا تھی اور گزشتہ 48 گھنٹے سے معالجین کی زیر نگرانی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے لاہور کے چڑیا گھر میں خون کی خطرناک بیماری سے مرنیوالی یہ دوسری شیرنی ہے اس سے قبل ایک اور شیرنی بھی اسی مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئی تھی۔
ویٹرنری ماہرین کاخون کی اس جان لیوا بیماری سےمتعلق کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بلیاں، شیر اور چیتے اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں، جانوروں کی اس خطرناک بیماری کا دنیا بھرمیں کوئی علاج نہیں ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے چڑیا گھر میں موجود مزید دو شیربھی اسی بیماری کا شکارہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔