ترقیاتی بجٹ ترجیحی کمیٹی کا اجلاس پیرکوطلب

وزارتوںوڈویژنزکے پیش کردہ منصوبے جائزہ لے کر پی ایس ڈی پی میں شامل کیے جائیں گے.

آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کے لیے450 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے، ذرائع فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے پیر سے ترجیحی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ وفاقی بجٹ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 450 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم پیر سے شروع ہونے والے ترجیحی کمیٹی کے اجلاس میں ترجیحات کا تعین کرکے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس 16 اپریل تک جاری رہے گا۔




جس میں تمام وزارتیں اور ڈویژنز اپنی اپنی ترجیحات کے تحت ترقیاتی منصوبے پیش کریں گے جن کا جائزہ لے کر انہیں نئے مالی سال کیلیے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائیگا تاہم آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں نئی وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں میں صوبائی حکومتوں کے قیام کی صورت میں ترقیاتی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی منصونے کی حتمی منظوری مئی میں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائیگی جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، سیکریٹریز خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔
Load Next Story